پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کی منسوخی کے حکومت کے فیصلے کے
بعد نقد رقم کی کمی کی وجہ سے دسمبر میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کی پیداوار
میں گزشتہ سال پہلی بار کمی درج کی گئی۔نیکئی کی طرف سے
مینوفیکچرنگ کے لئے جاری پرچیجنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) نومبر کے 52.3 سے کم ہوکر 49.6 پر آ گیا۔انڈیکس 50 سے نیچے رہنا پیداوار میں کمی اور 50 سے اوپر رہنا اس میں اضافہ ظاہر کرتا ہے جبکہ 50 پر رہنا استحکام کی علامت ہے۔